کشمیرپر75سال سے قوم کا متفقہ مؤقف ہے،وزیردفاع خواجہ محمدآصف
وزیردفاع خواجہ محمدآصف کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی بربریت اورمقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔کشمیرپر75سال سے قوم کا متفقہ مؤقف ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیرہے۔کشمیریوں نے جدوجہدآزادی میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کےلئے ملکرکام کرناہوگا۔پارلیمنٹ قانون بناتی ہے ،دوسرے ادارے تشریح کرتےہیں ۔