قومی

  • Aug 06, 2024

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی اور ابہام نہیں ہوگا

نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے کنوینئر بلال اظہرکیانی نے کہاہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی اور ابہام نہیں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی نے کہا کہ آئین اور قانون کومزیدواضح کرنے کیلئےبل پیش کیاگیا۔امیدہے کہ سینیٹ سے بھی یہ بل منظورہوکرقانون کی شکل اختیار کرلے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی سرٹیفکیٹ کے بارے میں بل میں مزید وضاحت پیش کی گئی ہے۔ مخصوص نشستوں کے بارے میں بھی قانون کومزیدواضح کیاگیاہے۔ بل میں آزادامیدوار کی حیثیت کے بارےمیں بھی وضاحت کی گئی ہے۔ بلال اظہرکیانی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے حالیہ ایک فیصلہ دیا ہے جس میں پی ٹی آئی فریق نہیں تھی لیکن پھر بھی انہیں ریلیف دیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل سپریم کورٹ کے سامنے تھی لیکن انہیں ریلیف نہیں دیا گیا۔