آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری رواں ماہ ہو جائیگی، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے استحکام کیلئے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔ ہمیں کلائمنٹ فنانسنگ کیلئے موثر منصوبہ ترتیب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آبادی میں اضافے کا بم بھی پھٹ چکا ہے۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری رواں ماہ کے آخر تک ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے معاہدے کی منظوری کے بعد کلائمنٹ فنانسنگ پر بات کریں گے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔