قومی

  • Aug 06, 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں وسطی ایشیائی ریاستوں اور یورپ کے ساتھ روڈ اور ریل کی رابطہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو متعلقہ وزارتوں کی جانب سے اسٹریٹجک رابطہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعاون کے لیے جامع روڈمیپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے محل وقوع کے باعث علاقائی رابطہ کاری کا مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ رابطوں کے فروغ کی ہدایت کی۔