قومی

  • Aug 06, 2024

نیب ترمیمی آرڈینس 2024 غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کرنے کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ترمیمی آرڈینس 2024 غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران نیب اور وفاقی حکومت نے عدالت سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے نیب کی استدعا پر سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔