قومی

  • Aug 06, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنےمیں آرہا ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس تین سو ساٹھ پوانٹس سے زائد کے اضافے کے بعد ستتر ہزار چار سو سینتالیس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اب تک بازار حصص میں چار سو تینتیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبارہوا ہے۔جس میں دوسو سرسٹھ کمپنیوں کےشئیرز کی قیمتوں میں تیزی،ایک سو چھپن کمپنیوں کےشئیرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ دس کمپنیوں کےشئیرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔