قومی

  • Aug 07, 2024

اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کا شاندار پلان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس بھی ہوا۔اجلاس میں
اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے چڑیا گھر اور سفاری پارک بنانے کی اصولی منظوری دی گئی جس کا سنگ بنیاد اکتوبرمیں رکھا جائے گا۔دوسوایکڑرقبے پرمحیط چڑیا گھرا ور سفاری پارک میں مجموعی طورپرپانچ ہزارجبکہ ابتدائی مرحلے میں 2 ہزار جانور اور پرندے رکھے جائیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کی ورلڈ ایسوسی ایشن آف زو اینڈ ایکوریم سے رجسٹریشن کرانے، منصوبے سے متعلق امورطے کرنے اور تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ وفاقی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چڑیا گھر و سفاری پارک کے قیام کے پراجیکٹ کے حوالے سے بریف کیا۔