قومی

  • Aug 07, 2024

یہ ڈیجیٹل تبدیلوں کادور ہے، حکومت ڈیجیٹلائزیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ ڈیجیٹل تبدیلوں کادور ہے، ڈیجیٹلائزیشن کا فروغ ترقی اور شفافیت کیلئے ناگزیرہوچکاہے۔اسلام آباد میں ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ ڈیجیٹل دورنے انقلاب برپاکیاہے،ڈیجیٹلائزیشن کا معاشی ترقی سے بہت گہراتعلق ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اب روزگار کا بھی اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔ سرکاری جامعات کے طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے گئے ۔
وزیرمملکت آئی ٹی شزافاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کیلئےوسیع مواقع موجودہیں،ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے نظم ونسق میں بہتری اورشفافیت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ پسماندہ طبقوں کی معاشی شمولیت ترقی کیلئےناگزیرہے۔ نجی شعبے کو ترقی کے عمل میں اہم کرداراداکرناہے۔ہنرمندی پر مبنی تعلیم کافروغ وقت کا تقاضاہے