قومی

  • Aug 07, 2024

ملک کی معیشت کے استحکام کیلئے نجی شعبے کو کردار ادا کرنا ہوگا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے موثر منصوبہ ترتیب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری رواں ماہ کے آخر تک ہو جائے گی۔توانائی سمیت مختلف چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے