قومی

  • Aug 07, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں بھی وائی فائی کا آغاز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر "سی ایم مریم نواز فری وائی فائی" کالاہور اور قصور کے بعد اب ننکانہ صاحب میں آغاز کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں مزید 250 مقامات پر فری وائی فائی سروس شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ننکانہ صاحب میں پہلے فیز میں پانچ مقامات پر سیف سٹی فری وائی فنکشنل ہوگیا۔ ننکانہ صاحب میں مسجد چوک، تحصیل مو ڑ چوک،کچہری پھاٹک ، ریلوے سٹیشن شامل ہیں۔
قصور میں فری وائی فائی ڈی ایچ کیو ہسپتال، ویمن کالج ،نیو بس ٹرمینل،ریلوے سٹیشن ، ماڈل بازار،ڈی سی آفس،نیشنل بنک چوک سمیت دیگر مقامات پر میسر ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر قصور میں مزید 20 پوائنٹس پر فری وائی فائی سروس شروع ہوگی ۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں 50 لاکھ سے زائد شہریوں کا مفت انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیف سٹیز بہت جلد راولپنڈی ، فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں فنکشنل کریں گے ۔ سال کے آخر تک 18 شہروں میں سیف سٹی اتھارٹی قائم کردی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین اور طالبات بھی سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروس سے ہنگامی صورتحال میں مدد حاصل کر سکیں گی۔