بین الاقوامی

  • Aug 07, 2024

حسینہ واجد مودی سرکار کا گھناؤنا گٹھ جوڑ بے نقاب

شیخ حسینہ واجد اور مودی سرکار کا گھناؤنا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ بنگلہ دیش میں بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا بدترین خاتمہ مودی حکومت کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی ہے ۔ بھارت طویل عرصے سے بنگلہ دیش کو اپنے مذ موم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔حسینہ واجد نے بھارت کی کٹھ پتلی بن کر اپنے ہی عوام کے خلاف پالیسیاں بنائیں اور ظلم کیے۔ پاکستان کی نفرت میں بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کو بھی نشانہ بنایا اور اس پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ متعدد رہنماؤں کو پھانسی دی ۔1971میں بھارت اور شیخ مجیب الرحمن نے پاکستان سے دشمنی کا جو بیج بویا تھا وہ آج نفرت کا تناور درخت بن چکا ہے۔ 1971 میں جس اگرتلہ میں بیٹھ کر شیخ مجیب نے پاکستان کے خلاف سازش کی آج حسینہ واجد وہیں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔حسینہ واجد اور اس کے تشدد پسند گروہ نے بھارتی ایجنسی را کے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیشی عوام کی آزادی کا گلا گھونٹا۔ حسینہ واجد اور مودی سرکار کے گٹھ جوڑ نے سینکڑوں مظلوم بنگلہ دیشیوں کی جان لی۔ بھارت اس تمام خون ریزی میں برابر کا شریک ہے جو پچھلے ماہ سے بنگلہ دیش میں جاری تھی۔بنگلادیش کے عوام نے اس نفرت انگیز گٹھ جوڑ کو مسترد کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔