چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدشہبازشریف معیشت کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدشہبازشریف معیشت کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔مستحکم پاکستان کے لئے نوجوان قیادت کو اپناکرداراداکرناہوگا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کر تے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہاکہ 2017کے بعد پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فقدان رہا۔وزیراعظم کی پالیسیوں کی بدولت غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بننے کے بعد پہلی بار دولت مشترکہ کی جنرل سیکرٹری نے پاکستان کا دورہ کیا۔ مہنگائی چارسال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور معاشی اشاریئے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے حامل نوجوان معاشی ترقی میں ہراول دستہ کاہوگا۔ ہمیں مصنوعی ذہانت کے دورکے مطابق اپنی صلاحیتوں کوہم آہنگ کرناہوگا۔ رانامشہوداحمد خان نے کہاکہ مصنوعی ذہانت کے لئےدولت مشترکہ اور انٹیل کاسرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔