چین کے اعلیٰ سطح وفد کا دورہ گوادر،سرمایہ کاری مواقع پر تبادلہ خیال
چین کے اعلیٰ سطح وفد نے گوادر کا دورہ کیا ۔دورے میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع، ترقیاتی پروگراموں،نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال سمیت موجودہ منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ساؤتھ فری زون اور گوادر پورٹ کا بھی دورہ کیا اور مستقبل کی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر چینی وزارت خارجہ کے مسٹر ونگ فوکانگ کی سربراہی میں چینی وفد اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز 2 کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ کی کامیابی کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔