قومی

  • Aug 07, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا لاہور میں چینی قونصلیٹ کا دورہ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ چین کے قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیریں نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔ ۔گورنر پنجاب نے کہاکہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان غیر متزلل دوستی کی طویل تاریخ ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ دوستی کے لیے مل کر مثبت کردار ادا کرتے ریں گے۔چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
ژاؤ شیریں نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان آہنی دوستی ہے۔ چائنیز قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو ضلع اٹک میں ترقیاتی کام کے لیے 40 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔۔گورنر نے کہا کہ اس رقم سے اٹک میں ایک ڈسپنسری قائم کی جائے گی۔ ڈسپنسری کے قیام سے علاقے کے غریب لوگوں کو علاج معالجہ کی بہت بڑی سہولت میسر ہو گی۔