ایبٹ آباد : سرکل بکوٹ بیروٹ خُرد گاؤں سنگریڑی میں تیندوے کا گھر پر حملہ
ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ بیروٹ خُرد گاؤں سنگریڑی میں تیندوے نے گھر میں گھس کر وہاں موجود افراد کوزخمی کر دیا۔چیتے کے حملے سے خاتون نصرت بی بی ،فرحان اور عدنان شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔