بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،شان مسعود کی قیادت میں 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے شان مسعود کی قیادت میں 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیاہے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ کےنائب کپتان سعود شکیل ہوں گےجبکہ کامران غلام ، محمد علی اور محمد ہریرہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ عامر جمال کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔جیسن گلیسپی کی پاکستان کے ریڈبال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریزہو گی۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے ۔سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔