قومی

  • Aug 07, 2024

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر قانون پنجاب صہیب احمد ملک کی ملاقات

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر قانون پنجاب صہیب احمد ملک نے ملاقات کی اور پنجاب میں کورٹ فیس کے اضافے کے معاملے پربات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نےنقل فارم اوروکالت نامے کی فیس میں اضافے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ کورٹ فیس کا معاملہ طے ہونے کے بعد پنجاب کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھیں گے۔ پاکستان بار کونسل کے رکن احسن بھون، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری بابر وحید اور صدر ملتان ہائی کورٹ بار سجاد میتلہ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔