قومی

  • Aug 07, 2024

جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس

جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس آ ج ہو ر ہا ہے۔نائب وزیر اعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اجلا س میں پا کستا ن کی نما ئند گی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اجلاس فلسطین اور ایران کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں فلسطین اور علاقائی ریاستوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر بات چیت کا موقع فراہم ہوگا۔ نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کے مدینہ ایئر پورٹ پہنچنے پر سعودی وزارت خارجہ کے حکام اور پاکستان کے سفیرنے نائب وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
نائب وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حا ضری دی اور نماز ظہر اور عصر ادا کیں ۔ انہوں نے جبل احد پر شہدا ئے احد کو خراج عقیدت پیش کیا۔