ٹاپ سٹوری

  • Aug 07, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جی ایس ایم ایسوسی ایشن ایشیاء پیپسفک کے سربراہ جولئین گورمین کی قیادت میں جی ایس ایم اے کے چار رکنی وفد کی ملاقات

پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترویج کے حوالے سے آج اسلام آباد میں ڈیجیٹل نیشنل سمٹ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے : وزیراعظم کی وفد سے گفتگو

ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اقدامات میں جی ایس ایم اے کا انتہائی بنیادی اور اہم کردار ہے : وزیراعظم

انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کیلئے لائحہء عمل پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے : وزیراعظم

عام آدمی کی انٹرنیٹ تک بہتر رسائی ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری، ای-گورننس، نوجوانوں میں ڈیجیٹل سکلز کی پیشہ وارانہ تربیت اور جدت اور اس شعبے میں کاروبار کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے : وزیراعظم

آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کی ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اس مالی سال میں تاریخی ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے : وزیراعظم

ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں : وزیراعظم

ہمارا ویژن ہے کہ ہر شخص کے پاس اسمارٹ فون ، ہر گھر میں برآڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ہر کاروبار میں کیو آر کوڈ کی سہولت ہو : وزیراعظم

وفد نے وزیراعظم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی کام سروسز کے فروغ کے حوالے سے جی ایس ایم اے کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا

وفد کا حکومت پاکستان کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر دلچسپی کا اظہار

ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، چئیر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔