قومی

  • Aug 08, 2024

میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت، عسکری قیادت کا خراج عقیدت

فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید کا 66واں یوم شہادت آج عقیدت اور احترام کیساتھ منایا جارہا ہے ۔ مسلح افواج اورعسکری قیادت نے شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میجر طفیل محمد نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے سپوت تھے۔میجر طفیل محمدکی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی گئیں پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے،آئی ایس پی آر