وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا میجر طفیل محمد نشانِ حیدر کے 66ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت
میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر نے جرآت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا. وزیرِاعظم.
میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر نے اپنے زخموں کی پراہ کئے بغیر اپنے مشن کو پورا کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا. وزیرِ اعظم
میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی فرض شناسی، ہمت و بہادری اور وطن کی حفاظت کے عہد کی پاسداری نوجوان نسل کیلئے ایک مثال ہے. وزیرِاعظم
مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور انکے اہلِ خانہ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم
پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے جوانوں و افسران کی اس ملک کی حفاظت کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی. وزیرِ اعظم