مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
مسجد نبوی ﷺکے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وفاقی ویر مذہبی امور چوہدری سالک حسین ،پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے ہوائی اڈے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔اپنے دورے کے دوران مسجد نبویؐ کے امام پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔