جدہ :نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں نائب وزیر اعظم نے تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نفرت انگیز حملے کے نتیجہ میں قتل پر پاکستان کی گہری تشویش اور غم کا اظہار کیا ۔ نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ماورائے عدالت قتل سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان ایران میں نئی سیاسی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ پاک ایران دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں ۔