قومی

  • Aug 08, 2024

اسلام آباد، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن عامہ اور کرم کے افسوسناک واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا نے کرم کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کیلئے کثیر الجہتی مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کرم میں اراضی کے تنازع پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بھی صورتحال کےتناظر میں موثر اقدامات کئے ہیں ۔ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں بیرونی ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔