وزیرِ اعظم کامیجر طفیل محمد نشانِ حیدر کوخراج عقیدت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد نشانِ حیدر کےیومِ شہادت پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نے جرات و بہادری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا ہے۔میجر طفیل محمد شہید نے اپنے زخموں کی پراہ کئے بغیر اپنے مشن کو پورا کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ میجر طفیل محمد کی فرض شناسی، ہمت و بہادری اور وطن کی حفاظت کے عہد کی پاسداری نوجوان نسل کیلئے ایک مثال ہے۔مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور انکے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے جوانوں و افسران کی اس ملک کی حفاظت کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
صدر آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید کےیوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم مادر وطن کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے ۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ میجر طفیل محمد نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور جرات وبہادری کی مثال رقم کی ۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے ۔پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔