اُن کی شہادت ہمیں ملک کی دفاع کے لیے دی گئیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتی ہے،آئی ایس پی آر
پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے 66ویں یوم شہادت پر نشان حیدر پانے والے میجر طفیل محمد شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نشان حیدر کے دوسرے اعزاز یافتہ میجر طفیل محمد نے 1958ء میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن سے مقابلے کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا مشن پورا کیا اور بے مثال بہادری، پختہ عزم اور فرائض کی غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمدکی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی گئیں پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔ ہم دھرتی کے اُن بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔