قومی

  • Aug 08, 2024

پاور سیکٹر سے منسلک تمام ادارے ٹاسک فورس میں شامل ہیں،وزیر توانائی

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نےکہاکہ وزیراعظم کے احکامات پر توانائی کے شعبے پر نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہےپاور سیکٹر سے منسلک تمام ادارے ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔نیشنل ٹاسک فورس توانائی کے شعبے میں بہتری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔اسلام آبادمیں معاون خصوصی محمدعلی کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں انہوں نےکہاکہ توانائی کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ 20نکاتی اصلاحات کا آغاز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہو چکا ہے۔وزیراعظم کے ویژن کے مطابق تمام وزارتوں کو ملکر اصلاحات پر عملدرآمد کرانا ہے۔معاون خصوصی محمد علی نے کہاکہ ٹاسک فورس کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔ ٹاسک فورس آئی پی پیز کے معاملے کا بھی جائزہ لے گی ،دیکھناہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت اور قیمتوں میں کیسے کمی لائی جائے؟۔