قومی

  • Aug 08, 2024

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے،عبدالعلیم خان

نجکاری ،سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات کے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کی ملاقات اسلا م آباد میں ہوئی۔ملاقات میں سرمایہ کاری سے ،متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےکہاکہ پہلی مرتبہ 100سے زائد چینی کمپنیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ پاک چین سرمایہ کاری کو مزید سودمند بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ چین سے ٹیکسٹائل، پلاسٹک، سرجیکل اور فٹ وئیر سمیت مختلف اہم شعبوں میں سرمایہ کاری ہو گی۔ پاکستان اور چین تعمیرات کے بڑے شعبے میں بھی "جوائنٹ وینچرز" کر سکتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چین اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین مشترکہ سیشن سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔"بزنس ٹو بزنس" سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔انہوں نےکہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہمارا سفارت خانہ چینی کمپنیوں کو ہر ممکن مدد دے گا۔۔