دھرنوں کی پیداوار نے قومی اداروں پر حملہ کیا،جاویدلطیف
رہنما مسلم لیگ ن جاویدلطیف نے کہا ہے کہ دھرنوں کی پیداوار نے قومی اداروں پر حملہ کیا،9مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قومی املاک کو نشانہ بنایا۔لاہور میں میڈیاگفتگومیں جاوید لطیف نے کہا کہ معافی مانگنے والے کے سامنے تمام ثبوت موجود ہیں،بانی پی ٹی آئی کو اپنی غلطیوں پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے،جاوید لطیف نے کہا کہ جی ایچ کیو پر حملے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی،نواز شریف کو 2017میں نااہل جبکہ دھرنے کے دوران 2014میں جلاؤگھیراؤ کا باقاعدہ آغاز کیاگیا،