ایک سال باقاعدہ لوگوں کی ذہن سازی کی اور لوگوں کو اشتعال دلایا گیا
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کا ماسٹر مائنڈ کمال ڈھٹائی سے مشروط معافی مانگ رہا ہے،پوری دنیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے جبکہ بانی پی ٹی آئی نےاعتراف کیا ہے کہ ان کی گرفتاری پر لوگوں نے رد عمل دیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جی ایچ کیو پر حملے کا بھی اعتراف کرچکے ہیں،ایک طرف تم بانی پاکستان کا گھر جلاتے ہو ،دوسری طرف ڈھٹائی سےمشروط معافی مانگتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات اور حساس ادارے کے دفاتر پر حملوں کی ویڈیو ثبوت موجود ہے، پاکستان کے عوام شہداء کے مجسمے جلانے پر مشروط معافی کیسے قبول کر لیں؟