جدیدٹیکنالوجی،تحقیق وترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے،وزیراعظم
وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ جدیدٹیکنالوجی،تحقیق وترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ہمیں زرعی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی ہے۔کراچی میں دوسری بین الاقوامی خوراک وزراعت نمائش کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں بجلی پرچلنے والے 80ہزار ٹیوب ویلوں کوشمسی توانائی پر منتقل کیاجارہاہے جبکہ ہرسال ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو تربیت کیلئےچین بھجوایاجائےگا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال میں زرعی مصنوعات کی برآمدات تین ارب ڈالر رہیں ۔آئندہ سال برآمدات کوسات ارب ڈالر تک ہونا چاہیے ۔محمدشہبازشریف نے کہاکہ سعودی ،عرب ،قطر،کویت اور ترکیہ سمیت دوست ملکوں کےساتھ زرعی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے وسیع مواقع ہیں ۔زرعی شعبے میں چین کی ترقی کا ذکرکرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہم اپنے دوست ملک چین کے تجربے سے بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف نے دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں زرعی شعبے کےبہترین برآمدکنندگان کو ایوارڈزدیئے۔ چاول کی برآمد میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے اور پاکستان تیس ملکوں کو چاول برآمدکررہاہے ۔افزائش حیوانات کے شعبے میں بھی برآمدات بڑھی ہیں ۔
وزیراعظم نے دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ کیا نمائش میں 77ملکوں کے سات سو مندوبین شرکت کررہے ہیں ۔۔محمدشہبازشریف نے اس موقع پر دنیابھرسے آئےمندوبین سے بھی ملاقات کی ۔ وزیراعظم کونمائش میں لگائے گئے سٹالز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔