قومی

  • Aug 09, 2024

پاکستان 100سے زائد ملکوں کو اپنی زرعی مصنوعات برآمد کررہاہے،جام کمال

وزیرتجارت جام کمال نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے پر حکومت کی بھرپورتوجہ سے یہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔پاکستان 100سے زائد ملکوں کو اپنی زرعی مصنوعات برآمد کررہاہے۔
کراچی میں دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ چاول سمیت ترشاوا پھل ،سبزیاں ،آم سمیت کئی دوسری زرعی اجناس ،پھل وسبزیاں برآمدکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید طریقہ زراعت کے ذریعے پیداوار میں اضافہ کیاجارہاہے،زراعت میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔