پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سینیٹ کا زبردست خراج تحسین
پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے اور نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سینیٹ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نےپاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے ثابت کیا کہ پاکستانی نوجوان بہت با صلاحیت ہیں۔۔انہوں نے پوری قوم کی جانب سے ارشدندیم کومبارکباد دی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ایوان کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر ارشد ندیم کو سینیٹ مدعو کیا جائے گا اور انعام کے ساتھ عشائیہ بھی دیا جائے گا۔وقفہ سوالات میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بیرون ملک سفارتخانوں میں پاکستان کے ستاون کمرشل اتاشی/ٹریڈ قونصلرز تعینات ہیں جبکہ دس مزید آسامیاں پیداکی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کمرشل اتاشیوں کا انتخاب باقاعدہ تحریری امتحان ، انٹرویو کے بعد اعلیٰ سطح کا سلیکشن بورڈ کرتا ہے ۔اپوزیشن رکن سینیٹر کی جانب سے کورم پورانہ ہونے کی نشاندہی پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔۔