قومی

  • Aug 09, 2024

وفاقی وزیرداخلہ کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کےسفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔ محسن نقوی نے نواف بن سعید احمد المالکی کو سعودیہ جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ، ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بجھوانے میں ملوث مافیا کے خلاف بھی ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے ۔