بین الاقوامی

  • Aug 09, 2024

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پروفیسر محمد یونس کومبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے حلف اُٹھانے پر دلی مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا ایکس پر ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کو ہم آہنگی اور خوشحالی پر مبنی مستقبل کی جانب گامزن کرنے کیلئے ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے انکے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں۔