قومی

  • Aug 09, 2024

محفوظ اورمضبوط پاکستان کی جانب ایس ای سی پی کی اہم پیشرفت

محفوظ اورمضبوط پاکستان کی جانب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اہم پیشرفت ۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے برآمدات اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے جولائی 2024ء میں 2ہزار864 نئی کمپنیاں رجسٹر ڈکیں جس سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 25فیصد اضافہ ظاہرہوتا ہے ۔ کمیشن نے ایک ماہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی سب سے زیادہ تعداد کا ہدف حاصل کرلیا ہے ۔گزشتہ ماہ شامل کی گئی تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں، بقیہ پبلک نان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش اور تجارتی تنظیموں کے طور پر رجسٹر کی گئیں۔ اس سے قبل آن لائن رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 99.8 فیصد تھی۔ رئیل اسٹیٹ کی ترقی اور تعمیرات کے لیے 284، سیاحت کے فروغ کےلیے164، ای کامرس کی 120اور پاور جنریشن کی 51 کمپنیوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔سرمایہ کاری کا بڑا حصہ 64 کمپنیوں کے ساتھ چین کو حاصل ہوا،اس کے علاوہ ترکیہ ، افغانستان ، برطانیہ اور دیگر ممالک کی اہم کمپنیوں کی سرمایہ کاری بھی قابل ستائش ہے۔ ایس آئی ایف سی کا محفوظ اورمضبوط پاکستان کے لیے برآمدات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا یہ عزم روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔