نائب وزیر اعظم کا 43ویں ڈپلومیٹک کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے 43ویں ڈپلومیٹک کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیااورپاکستان ایک بڑی تبدیلی سے گزررہے ہیں۔ نئے اورغیرروایتی سکیورٹی چیلنجزنے عالمی سکیورٹی کوغیریقینی بنادیا۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دائیں بازو کی سیاست کا واضح عروج ہے۔عالمی تبدیلیاں پاکستان کے عالمی تعلقات اور خارجہ پالیسی پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ا ن کا کہنا تھا کہ خودمختاری،علاقائی سالمیت اورآزادی کیلئے چیلنجزکاجواب دیناچاہئے۔تمام پاکستانی سفارتکارملک کو خوشحالی، امن اور ترقی کی راہ پر آگے لے جائیں گے۔