قومی

  • Aug 09, 2024

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنےمیں آرہا ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس میں 898پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 78 ہزار 796 پر ٹریڈ کررہا ہے۔اب تک بازار حصص میں 19 کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ شئیرز کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 10 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ اب تک 414 کمپنیوں کے شئیرز کے کاروبار میں 274 کمپنیوں کےشئیرز کی قیمتوں میں اضافہ،122 کمپنیوں کےشئیرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کےشئیرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔