قومی

  • Aug 09, 2024

اسلام آباد،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جرائم کو اجاگر کیا۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔
ممتاز زاہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مثبت تعلقات ہیں۔پاکستانی حکومت اور عوام بنگلا دیشی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بنگلا دیش کے واقعات میں پاکستان کےملوث ہونے کی تمام بھارتی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے زور دیا کہ ایسی رپورٹس پاکستان کے خلاف بھارت کے ذہنی جنون کی عکاسی کرتی ہیں۔
اسماعیل ہانیہ کے قتل کے بعد پاکستان کے ایران کو میزائل بھیجنے کی میڈیا رپورٹس کے بارے میں سوال کے جواب میں ترجمان نے ایسی میڈیا رپورٹس کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ۔انہوں نے زور دیا کہ ایسی میڈیا رپورٹس کے پس پردہ بدنیتی پر مبنی ایجنڈے پر غور کیا جا ناچاہیے۔