سپریم کورٹ،مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی وزارت داخلہ کو منتقلی،وفاقی حکومت سے جواب طلب
سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک وزارت داخلہ کو منتقل کیے جانے پر وفاقی حکومت سے پندرہ اگست تک جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مارگلہ ہلز پر قائم ہاؤسنگ منصوبے پائن سٹی سے متعلق تفصیل بھی طلب کر لی۔ ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اثاثے کے تحفظ سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔۔عدالت نے معاملے کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔