قومی

  • Aug 10, 2024

کراچی،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاک چائنا ٹریڈ کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئے سازگارماحول فراہم کررہی ہے،بیرونی سرمایہ کاری سے معیشت مضبوط ہوگی۔جام کمال خان نے کرا چی ا یکسپو سینٹر میں پاک،چائنہ ٹریڈکانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔پاکستان زرعی شعبے کی ترقی کیلئے چین کی جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ چاہتاہے۔وزیرتجارت نے کہا کہ زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔