قومی

  • Aug 10, 2024

ارشد ندیم نے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت کرپوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے،وزیراطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت کرپوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کیلئے دس کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری قوم کوارشدندیم پرفخرہے،حکومت ان کواعزازسے بھی نوازے گی۔ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی کو بھی مرغی کی زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ اقلیتوں کے دن کے موقع پر پنجاب اسمبلی کا کل اجلاس ہوگا جس میں قرارداد بھی پیش کی جائے گی ۔ہماری حکومت کے دور میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اقلیتوں کیلئے پندرہ سے بیس ہزار خاندانوں کیلئے 205بلین سے زائد کی رقم مختص کی ۔