قومی

  • Aug 10, 2024

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ریونیو اتھارٹی کا جائزہ اجلاس

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ریونیو اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نعمان یوسف نے اجلاس کو بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آمدن میں عام آدمی کو متاثر کیے50ارب کے اضافے کی تجویز دی ۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے مزید 12اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔مری،اٹک،جہلم،قصور،شیخوپورہ،جہلم،منڈی بہاؤالدین میں ریونیو اتھارٹی آفس قائم ہوں گے،جبکہ بہاولپور،اوکاڑوہ،خانیوال،مظفرگڑھ، ڈی جی خان،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پی آر اے کو فنکشنل کیا جائے گا۔