قومی

  • Aug 10, 2024

دستور ساز اسمبلی کا قیام قائدین کی عوامی اور جمہوری سوچ کا مظہر تھی،اسپیکر قومی اسمبلی

آج پاکستان کی پہلی دستورسازاسمبلی کی ستترویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔۔اس اہم دن کے موقع پرسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنےپیغام میں کہا کہ 10 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ دستور ساز اسمبلی کا قیام قائدین کی عوامی اور جمہوری سوچ کا مظہر تھی ۔۔پارلیمان 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کہ کہنا تھا کہ عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔پارلیمان مضبوط ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔۔پارلیمان کی بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی میں ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے ذریعے ہی ملک میں درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اس موقع پر کہا کہ پارلیمان کی مضبوطی اور ملک میں جمہوریت کا تسلسل ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر ہے