ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے جانی ومالی نقصان
طاقتور سمندری طوفان ،،یاگی ،، نے ویتنام میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے ۔طوفان سے ملک کے شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے ۔ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے جبکہ 752 زخمی اور 40 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔ طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں اورشدید سیلاب کے بعد پل ٹوٹ گئے ہیں۔امدادی کارکن متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر رہے ہیں۔