وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن (MMA) کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات
فد میں صدر پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن عمر احمد، چیمپیئنز ایمان خان، بانو بٹ، بریو کامبیٹ فیڈریشن ونرز رضوان علی، ضیاء مشوانی اور اسماعیل خان شامل تھے.
ملاقات میں وزیرِ طلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹررز رومینہ خورشید عالم، بدر شہباز اور متعقلہ اعلی حکام نے شرکت کی.
پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ پاکستان کے با صلاحیت نوجوان ہیں. وزیرِ اعظم
انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس فیڈریشن ایشیئن چیمپیئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے 12 میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا. وزیرِ اعظم
میری بھرپور خواہش ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی یونہی عالمی سطح پر مقابلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں. وزیرِاعظم
آپ سب کھلاڑیوں سے مل کر دلی خوشی ہوئی. وزیرِ اعظم