ٹاپ سٹوری

  • Sep 11, 2024

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملاقات

وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے. ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے.

ملاقات ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت.

پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے. وزیرِ اعظم

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا. وزیرِ اعظم

وزیر اعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز "چارٹر آف پارلیمنٹ" کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ اس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوں گے.

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی.

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا.