وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا میجر راجہ عزیز بھٹی نشان حیدر کے 59ویں یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر نے ستمبر 1965 کی جنگ میں اپنی جرات و شجاعت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا. وزیرِ اعظم
لاہور پر شب خون مار کر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے والے دشمن کو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے وطن کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم نے واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا. وزیرِ اعظم
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید جرات و بہادری کا نشان بن کر عددی برتری کے نشے میں چور دشمن اور لاہور کے درمیان سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ کر کھڑے رہے. وزیرِ اعظم
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی وطن کے دفاع کیلئے اس عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا. وزیرِاعظم
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کا وطن کی خاطر جان کی پراوہ کئے بغیر دشمن سے لڑنے کا جذبہ اور فرض شناسی نسل نو کیلئے قابل تقلید مثال ہے. وزیرِ اعظم
مجھ سمیت پوری قوم میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر اور ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہر جوان کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے. وزیرِ اعظم
پاکستانی قوم اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی. وزیرِ اعظم