اہم خبریں

  • Sep 12, 2024

آئی ایم او کے ساتھ مل کر میری ٹائم کو مزید فعال اور بہتر بنائینگے،نائب وزیراعظم

وزارت بحری امور کے زیر اہتمام اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم بزنس اینڈ فنانس کانفرنس ۔۔۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگس کا کہنا تھا کہ بحری امور میں جدید ترین رجحانات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان بحری امور کی ترقی کے لئے بہترین کام کر رہا ہے۔۔بحری امور کی ترقی میں قوموں کی ترقی کا راز پنہاں ہے۔بندرگاہوں، ٹرمینلز، اور متعلقہ معامالت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک مضبوط اور موثر نظام ناگزیرہے۔سمندر بین الاقوامی تجارت اور ترقی کے مستقبل میں ایک کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔بین الاقوامی بحری تنظیم تکنیکی مدد اور تعاون کے ذریعے پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی میں مدد کرنے کا عہد کرتی ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ۔آئی ایم او کے ساتھ مل کر میری ٹائم کو مزید فعال اور بہتر بنائینگے۔ایس آئی ایف سی کی زیر نگرانی آبی وسائل اور ان کے بہتر استعمال کے لئے پالیسیاں بنا رہے ہیں۔پاکستان کی جیو پولیٹیکل لوکیشن کی وجہ سے ہم نے تمام پورٹس کو عالمی معیار کی سہولیات دی ہیں ۔موسمیاتی تبدلی کی حساسیت کا ادراک ہے، ہمارا کاربن امیشن ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ ہمارا کردار اس میں نہ ہونے کے برابر ہے۔آئی ایم او اور باقی تمام ادارواں کے شکرگزار ہیں جو ماحول دوست اور زیادہ فعال ٹیکنالوجی سے پاکستان کی میری ٹائم کو بہتر بنا رہے ہیں۔۔ہم الٹرنیٹو فیول اور گرین ٹیکنالوجی کے استعمال کو زیادہ کر رہے ہیں تاکہ ماحولیات کا خیال رکھا جا سکے۔

وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہم گلوبل فٹ پرنٹ کو کم کرنے اور گرین ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کی کوشش کر رہے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اس طرح کے اقدامات ہر ادارے میں ہونا ضروری ہے۔ہم ٹیکنیکل سپورٹ دینے پر آئی ایم او، اور خاص طور پر چائنہ اور ناروے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔شپ ریسائیکلنگ کو محفوظ اور ماحول دوست بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شپ میکنگ، شپ ریسائکلنگ اور بلو اکاونومی کے فروغ کے لئے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔۔