شمالی کوریا کا مشرقی سمندری حدود میں بیلسٹک میزائل تجربہ
شمالی کوریا نے مشرقی سمندری حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیاہے۔ جنوبی کوریا اور جاپان کے ساحلی محافظوں نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کی تصدیق ہے۔ شمالی کوریا نے آخری بار یکم جولائی کو بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیا تھا۔یہ میزائل 4.5 ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔